Posts

Showing posts from March, 2017
Image
                                                     دوسرا حصہ       جب یہ بات ثابت کرنے کی بات ہوتی ہے کہ خدا ہے یا نہیں تو جو حضرات اس کائنات کو خود کار گردانتے ہیں جب ان کے دلائل سنے جائے تو وہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ خدا جیسی کوئی طاقت نہیں ہے اوردلالت اس بات پر کارتے ہیں کہ اگر ایسی کوئی طاقت ہوتے تو کائنات بنے کو کروڑں سال بیت چکے ہیں اس طاقت کا کبھی تو ظہور ہوتا اور وہ اپنے ہونے کا کبھی تو احساس دلاتی پر انسان کی معلوم تاریخ میں ایسا کوئی واقعہ بھی نہیں ملتا۔ اب اگر اس دلالت کو کچھ دیر کے لیے تسلیم کر بھی لیا جائے تو ایک اور بات ذہن میں آتی ہے کہ اگر واقعی ایسی کوئی طاقت نہیں ہے تو انسانوں کی ایک کثیر تعداد ہمشہ سے ہے ایک سپریم طاقت کی تلاش میں رہی ہے اور ایک ایسی طاقت جو انسان کی حاجت روائی کرے انسان پر بنے والے مشکل وقت میں اس کے لیے ایک اُمید کی کرن بنے اس بات کو تقویت آثار قدیمہ ملنے والی انسانی تاریخ بھی دیتی ہے پھردوسری جانب انسان اس بات کو بھی تسلیم کرتا ہے کہ دنیا میں پائے جانے والے انواع و اقسام کی مخلوقات میں سے کوئی بھی بلاوجہ اور بےکار نہیں ہے جبکہ اپنی تخلیق کا ک